بھارت نیپال میں پن بجلی منصوبے میں 5723 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا

جمعرات 23 فروری 2017 11:01

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) بھارتی حکومت نے نیپال میں 900 میگاواٹ کے پن بجلی پروجیکٹ ارون کے تیسرے مرحلے میں 5723.72 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر بجلی پیوش گوئل نیمیڈیا کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں اس ضمن کی تجویزکی توثیق کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کی ذمہ داری ایس جے وی این لمیٹیڈ کو سونپی گئی ہے اور لاگت کا تعین مئی 2015 کی مارکیٹ قیمت پر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :