میرا سندھ سے الیکشن لڑنا سندھ میں بیٹھے بادشاہوں کے سومناتھ کو کھلا چیلنج تھا ، شاہ محمود قریشی
سندھ کے بیٹوں نے ہمت نہیں ہاری اور مجھے ایک لاکھ کے قریب ووٹ دیئے سندھ کی تبدیلی کا سفر شروع ہوچکا سندھ کے لوگ تیارہوجائیں تحریک انصاف اب ہر گلی محلے میں عمران خان کا پیغام لیکر پہنچے گی، حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین ودیگرکاچھاچھروکے گوٹھ اربا ب کی ڈھانی میں جلسہ سے خطاب
جمعہ 24 فروری 2017 00:41
(جاری ہے)
شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے اپنی چوری بچانے کے لئے ملکی اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔
غریب قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ لینے والے نیب ، ایف بی آر، ایف آئی اے اور دیگر تمام ادارے صرف حکمرانوں کی جی حضوری میں وقت گزار رہے ہیں ۔چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس میں حکمرانوں کی اربوں روپے کی چوری کے ایشو کو عوام میں مسلسل زندہ رکھا اور تحریک انصاف کی کاوشوں سے ہی اعلیٰ عدلیہ نے ایکشن لیا ۔سارے ادارے شریف خاندان کی نوکر ی کر رہے ہیں ۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کا رویہ انتہائی شرمناک تھا ۔شریف خاندان گزشتہ 30سالوں سے برسر اقتدار ہیں لیکن ان کے اقتدار کا مقصد صرف پیسے بنانا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ باریاں لینے والے حکمران ہوش کے ناخن لیں اب عوام سمجھدار ہو گئی ہے آئندہ مک مکا کی سیاست کو چلنے نہیں دیں گے۔ سندھ کے غریب ہاری اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے اس فرسودہ اور کرپشن زدہ نظام کے خلاف چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا پیپلز پارٹی کو وفاق کی جماعت کہنے والے سن لیں کے پیپلزپارٹی صرف سندھ تک محدود ہوگئی ہے اور آئندہ انتخابات میں سندھ سے بھی ان کا صفایہ ہوجائے گا سندھ کی مظلوم عوام ان کے ظلموں سے اب تھک چکے ہیں مظلوم عوام پر مزید ظلم نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھاچھرو میںگوٹھ ارباب کی ڈھانی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے نام نہاد لیڈروں پر اس وقت لرزا طاری ہوگیا تھا جب میں نے سندھ سے الیکشن لڑا تھا میرا الیکشن لڑنہ زرداری کے سومناتھ کو کھلا چیلنج تھا اس وقت کے دبائو کے باوجود سندھ کے بیٹوں نے مجھے نوے ہزار سے زیادہ ووٹ دیئے اور دھاندلی کے ذریعے مجھے سندھ کی نمائندگی سے محروم کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر سندھ کی عوام کی محرومیاں دور کردے گی سانحہ سیہون شریف کے شہداء کی باقیات کی بے حرمتی پر پورا پاکستان رنجیدہ ہے یہ بات سندھ حکومت کی انسانیت دوستی اور عوام سے محبت کے دعوں کی نفی ہے سندھ حکومت کے اس اقدام سے سندھ حکومت کی قلی کھل گئی ہے سندھ کی ترقی کا شور مچانے والے اندرون سندھ آکر دیکھیں یہاں دور دور تک کوئی ہسپتال تو کیا ڈسپنسری بھی نہیں ہے تھر پارکر کی عوام ابھی تک جوہڑوں میں جانوروں کے ساتھ پانی پینے پر مجبور ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام کو اب مزید گھبرانے کی ضرورت نہیں تحریک انصاف سندھ میں قدم رکھ چکی ہے عوام زرداری پارٹی سے نجات چاہتی ہے سندھ کارڈ پیپلزپارٹی کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے ، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے سندھ کی مظلوم و محکوم عوام تحریک انصاف کی جانب دیکھ رہی ہے انہوں نے اپنے خطاب میں دہشتگردی کی حالیہ لہر پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ سب کچھ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جارہا ہے دشمن ملک کی جڑیں کمزور کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا پہلے سے موقف رہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے لگتا ہے حکومت ڈنگ ٹپائو پالیسی پر گامزن ہے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے حکومت کو مخلصانہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مطالبہ کی اکہ اے پی سی میں طئہ کردہ سفارشات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے اور اس حوالے سے قومی قیادت کو ایک بار پھر اعتماد میں لیا جائے ,جلسے سے حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کا سفر شروع ہوچکا ہے پیپلزپارٹی کو اب سندھ کارڈ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے پیپلزپارٹی کی کشتی میں زیادہ لوگ سوار ہورہے ہیں جسے ایک دن ڈوبنا ضرور ہے شاہ محمود قریشی کے دورے سے پی ٹی آئی میں ایک نئی جان پیدا ہوچکی ہے ۔ اس موقع پر ایم این اے لال مالہی ، کاظم علی شاہ ، جئے پرکاش اکرانی ، عمران قریشی ، امین اللہ موسی خیل اور دیگر بھی موجود تھے ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.