حنیف عباسی کی پٹیشن کے بعد عمران خان کی حقیقت قوم پر عیاں ہو جائے گی، دوسروں سے حساب مانگنے والے کے پاس اپنی اولاد،جائیداد اور اپنے والد کا حساب بھی نہیں، محمد نواز شریف پاکستان کی ترقی کا پہیہ نہیں رکنے دیں گے اور ہر وہ کام کریں گے جو پاکستان کی ترقی کا ہوگا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو
منگل 28 فروری 2017 14:05
(جاری ہے)
طلال چوہدری نے کہا کہ دوسروں سے حساب مانگنے والے عمران خان کے پاس اپنی اولاد،جائیداد اور اپنے والد کا حساب بھی نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس کیس کی سماعت کے بعد عمران خان دو چار سال نہیں سو سال کے لئے نا اہل ہو جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ اپنی اولاد ، بنی گالہ، بال ٹیمپرنگ، جوئے اور سول نافرمانی کی کال کاحساب دی، ہم آپ سے حساب لینے آئے ہیں اگر آپ نے چوری نہیں کی تو پھر تلاشی کیوں نہیں دیتے، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں ۔طلال چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کوئی استثنیٰ حاصل نہیں کیا، انہوں نے اپنے مرحوم والد ،بچوں اور اپنے تین نسلوں کو عدالت کے سامنے پیش کر دیا ہے، ہم سے ستر سال کا حساب مانگا جائے گا تو وہ بھی دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی ضد ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی کا پہیہ نہیں رکنے دیں گے اور ہر وہ کام کریں گے جو پاکستان کی ترقی کا ہوگا۔طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے ترقی اورچین کے صدر کا دورہ رکنے کی کوشش کی ، وہ(عمران خان) کہا کرتے تھے کہ چین کے صدر پاکستان نہیں آئیں گے لیکن سی پیک عملی شکل اختیار کر چکا ہے، پاکستان ترقی کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اب عمران خان کی باری ہے ، عمران خان سے گزشتہ پانچ سال کا حساب مانگا ہے وہ یہ حساب بھی نہیں دے رہے ، ہم عمران خان کا اصل چہرہ قوم کو دکھائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.