کابل میں پولیس اسٹیشن اور انٹیلی جنس کے دفتر پر خودکش حملہ،16افراد ہلاک، 35زخمی ،طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی
ہلمند میں طالبان کے ٹریننگ کیمپ پر فضائی بمباری،20شدت پسند مارے گئے خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار پولیس اسٹیشن کے گیٹ کے قریب دھماکے سے اڑا دی،دھماکے کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا،دوسرے حملے میں ایک پیدل خودکش حملہ آور نے خود کو مشرقی کابل میں واقع انٹیلی جنس کے دفتر کے باہر خود کو اڑا دیا،نائب ترجمان وزارت داخلہ نجیب دانش
بدھ 1 مارچ 2017 23:01
(جاری ہے)
دوسرے حملے میں ایک پیدل خودکش حملہ آور نے خود کو مشرقی کابل میں واقع انٹیلی جنس کے دفتر کے باہر خود کو اڑا دیا۔
پبلک ہیلتھ منسٹری کے ترجمان اسماعیل خواسی کا کہناہے کہ حملوں میں 16افراد ہلاک اور35کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔صوبہ ہلمند میں طالبان کے ٹریننگ کیمپ پر فضائی حملے کے نتیجے میں 20شدت پسند ہلاک ہوگئے۔وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی کاروائی ضلع خانشین میں کی گئی جس میں طالبان کے ایک ٹریننگ کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 20جنگجو مارے گئے۔بیا ن میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں شدت پسندوں کی منشیات بھی تباہ ہوگئی۔فضائی کاروائی کے بار ے میں مزید کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں کہ یہ کاروائی افغان فضائیہ نے کی یا امریکی فورسز نے کی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.