پشاور زلمی کی فتح اپنے والداور شہداء اے پی ایس کے نام کرتا ہوں، ٹرافی آرمی پبلک سکول لے کر جائوں گا، جاوید آفریدی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 6 مارچ 2017 10:00

پشاور زلمی کی فتح اپنے والداور شہداء اے پی ایس کے نام کرتا ہوں، ٹرافی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6مارچ۔2017ء) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پاکستان سپر لیگ 2 میں چیمپئن بننے کو اپنے والد کے نام کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ وہ یہ شاندار فتح اپنے والد کے نام کرتے ہیں۔ انہوں نے ہی اس کرکٹ منصوبے کی مکمل طور پر حمایت کی اور مجھے اس منصوبے پر کام کرنے پر اکسایا۔ جاوید آفریدی نے فتح کو شہدائے اے پی ایس کے نام بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق ٹرافی کو آرمی پبلک سکول لے کر جائیں گے۔