آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا،محکمہ مموسمیات

جمعرات 16 مارچ 2017 11:02

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) محکمہ مموسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ کوئٹہ، ژوب، مکران ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سبی، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہنجودڑو، گوجرانوالہ،ملتان، بہاولپور،بھکر، لیہ، سرگودھا اور ڈی جی خان ڈویژن میں بوندا باندی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کوئٹہ میں18، تربت11، خضدار09، ژوب07 اور پاراچنار میں 14 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ملک کے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ، گوپس اور استور میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔