پشاور‘صوبہ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بادوباران کا امکان

منگل 21 مارچ 2017 15:20

پشاور‘صوبہ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بادوباران کا امکان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء)خیبر پختونخوا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای)نے پاکستان میٹرولاجیکل ڈیپارٹمنٹ کی اطلاعات کی روشنی میں صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنروں کوآگاہ کیا ہے کہ منگل اور بدھ کے روز یعنی21اور22مارچ 2017ء کو صوبہ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بادوباران کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںپی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ حکام کو بروقت احتیاطی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ صورتحال سے نمٹنے اور سرکاری اور نجی املاک اور انسانی جانوں کے متوقع نقصانات سے محفوظ رہنے کیلئے اقدامات کئے جا سکیں۔