جنوبی افغانستان میں کار بم دھماکہ میں 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 14 زخمی

بدھ 22 مارچ 2017 11:43

جنوبی افغانستان میں کار بم دھماکہ میں 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 14 زخمی
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) جنوبی افغانستان میں کاربم دھماکہ میں 8سیکیورٹی اہلکارہلاک اور14زخمی ہوگئے۔افغان حکام کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ میں ایک خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے اجتماع کے قریب بارودی مواد سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 8سیکیورٹی اہلکارہلاک اور14زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔