میر پور خاص میں درجہ حرارت 44 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا

بدھ 29 مارچ 2017 12:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) میر پور خاص میں درجہ حرارت 44 ڈگری سنٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ پی ٹی وی کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں سورج پوری آب و تاب سے چمکنے لگا ہے ، سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے شہروں میں گرمی اور دھوپ کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ میر پور خاص کا درجہ حرارت 44ڈگری سنٹی گریڈ تک جاپہنچا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں لاڑکانہ ، نواب شاہ ، جیکب آباد ، حیدر آباد سمیت دیگر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی دوپہر کے وقت گرم ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کئی گنا اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پنجاب میں ملتان، بہاولپور، سرگودھا، گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں حبس نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ،دوسری جانب بالائی علاقوں میں موسم اب بھی سرد ہے۔