ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

ہفتہ 1 اپریل 2017 16:08

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2017ء) ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 12گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں گرم رہنے کا امکان ہے تاہم اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور ، گجرانوالہ ، سرگودھا ، فیصل آباد ، پشاور ، مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، بالائی فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد اور کراچی میں درجہ حرارت24، لاہور 23، پشاور 19، کوئٹہ گلگت بلتستان 10اور مظفر آباد میں درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :