مودی کی آمد پر پوری وادی میں مکمل ہڑتال سے ثابت ہوگیاہے کہ کشمیر کاکوئی ایک فردبھی ہندوستان کے ساتھ رہنے کو تیار نہیں ، بھارت نے کشمیر پر بندوق کی نوک پر قبضہ کر رکھاہے مگر کشمیر ی نوجوان اپنی جانیں آزادی کے لیے قربان کر کے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ بھارت سے آزادی کے لیے جوانیاں لٹا دیں گے مگر بھارتی تسلط قبول نہیں کریں گے ، بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی نہ چھوڑی تو کشمیر کے ساتھ ساتھ خالصتان ، آسام ، تامل ناڈو جیسی ریاستیں بھی آزاد ہوں گی،کچھ عالمی قوتیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کنٹرو ل لائن کو مستقل بارڈر بناناچاہتی ہیں جو کشمیر کے مسئلے کا حل نہیں ،گلگت بلتستان کے معاملے کو اتفاق رائے سے حل ہوناچاہیے
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا میرپور میں پیما کے 15 ویں سالانہ کنونشن سے خطاب
اتوار 2 اپریل 2017 22:30
(جاری ہے)
گلگت بلتستان کے معاملے کو اتفاق رائے سے حل ہوناچاہیے ۔ علی گیلانی اور آسیہ اندرابی پیران سالی کے باوجود بھارتی مظالم کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں ۔
ان کی جدوجہد پاکستانیوں کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ وہ کشمیر کے معاملے میں کمزوری نہ دکھائیں۔ مودی کا کشمیر کا دورہ ناکامی کا منہ بولتی تصویر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور میں پیما کے 15 ویں سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قبل ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستان نے پیما آزاد کشمیر کے صدرڈاکٹر صادق اور دیگر نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا اس موقع پر ڈاکٹر ریاض احمد ڈاکٹر آفتاب احمد میر ڈاکٹر عطائو الرحمن کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مغل بادشاہوں کی طرح زندگی گزارنے والے غریب عوام کے لئے عذاب ہیں ۔حکمران ٹرمپ اور اوبامہ کے سامنے سجدہ ریز ہونے کی بجائے اللہ کی بندگی پر توجہ دیں۔ قرآن پاک سے راہنمائی کمزور دیکھی ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے والے انقلاب نہیں لا سکتے۔ روٹی کپڑا اور مکان ورلڈ بینک یا سوشلزم والے نہیں دے سکتے ،پاکستان ایک مسجد ہے اور قائد اعظم محمد علی جناح نی114 بار پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کا وعدہ کیا تھا ہم پاکستان میں اللہ کا نظام چاہتے ہیں اور اللہ کی بندگی پر یقین رکھتے ہیں امریکا اور انڈیا کی تابعداری نہیں کر سکتے۔ سینٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں بعض مغرب زدہ این جی اوز صوفی اسلام کے لئے کام کر کے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے میں مصروف ہیں لیکن جماعت اسلامی سید مودودی کے افکار کو سامنے رکھتے ہوئے سیکولرازم اور لبرل ازم کے حامیوں کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام کے کندھوں پر اس وقت بھاری ذمہ داری ہے ملک دشمن اور اسلام مخالف قوتوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے ضروری ہے کہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جنوبی پنجاب کا دورہ کیا وہاں غربت اور سسکتی انسانیت دیکھی جو کرپٹ اشرافیہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔انہوں نے حکمرانوں کو خبردار کیا کہ کلبھوشن کے معاملے میں بھارت کو آڑے ہاتھوں لینے کی بجائے تحائف دینے کی پالیسی ترک کرکے حقیقت پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے پیما کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے زور دیا کہ آپ اسلامی انقلاب کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.