مری میں شدید ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ

بدھ 5 اپریل 2017 15:18

مری میں شدید ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ
مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2017ء) ملکہ کوہسار مری میں منگل کی شام اور بدھ کی صبح کو شدید ژالہ باری کے نتیجے میں یہاں سردی کی شدت میں حد ردجہ اضافہ ہو گیا ۔اس دوران یہاں قریباً دو انچ سے زائد ژالہ باری ہوی ۔

(جاری ہے)

اس طرح ملکہ کوہسار جہاں ان دونوں انتہائی خوشگوار موسم تھا وہاں سردی کے نتیجے میں جہاں ایک مرتبہ پھر سے عوام نے بھاری بھرکم لباس زیب تن کر لیئے ہیں وہاں سخت سردی میں ہر طرف آتشدان بھی روشن ہو گئے ہیں ۔ یہاں محدود تعداد میں موجود سیاح سخت سردی کے باوجود بھی برفباری کے بجائے ژالہ باری سے مستفید ہوتی رہی۔

متعلقہ عنوان :