عوام ہمیں ووٹ دیں ہم آنے والی نسلوں کا مستقبل کو محفوظ بنائیں گے،ہم نے پنجاب کی تقدیر کو سنوارا اور میاں برادران نے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیا ہوا ہے،سر سے لیکر پائوں تک کرپشن میں ڈوبے کرپٹ سیاست دان 10سی15دنوں بعد پاکستان میں نظر نہیں آئیں گے،حکومت میں آ کر کالا باغ ڈیم بنائیں گے، میاں برادران نندی پور پاور پراجیکٹ،سولر پاو ر پراجیکٹ بہالپور جیسے منصوبوں سے بجلی نہیں مال بنا رہے ہیں
مسلم لیگ (ق)کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی کا ورکرز کنونشن سے خطاب
بدھ 5 اپریل 2017 23:04
(جاری ہے)
وہ بدھ کو یہاں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر عامر سلطان چیمہ، چوہدری منیب سلطان چیمہ،گوجرانوالہ سے منتخب ہونیوالے ایم این اے طارق بشیر چیمہ،محمد علی گجر و دیگر شرکاء نے خطاب کیا۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میاں برادران نے عوام کو مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کا تحفہ دیا،پاکستان مسلم لیگ کے دور میںآدھا بل حکومت پنجاب ادا کرتی تھی،کسان برادری کو ہمیشہ اپنا اثاثہ سمجھا،جب کسانوں کی فصل تیار ہوتی تھی تو ان سے ذیادہ ہم ان کیلئے فکر مند ہوتے تھے تاکہ ان کو ان کی محنت کی اجرت مل سکے۔پٹواری کلچر کا خاتمہ کر کے زمینداروں کو ان کے چنگل سے نکالا،ہم نے کسانوں کو ٹیکسز کے بوجھ سے آزاد کر دیا جبکہ موجودہ ظالم حکمرانوں نے ٹیکسز کے بوجھ تلے دبا دیا ہے،مرحوم انو ر علی چیمہ کوسرگودھا کیلئی6ارب کو ترقیاتی پیکج دیا، انور علی چیمہ نے ترقیاتی کاموں کے جال بچھا کر شہر کی حالت سنوار دی۔ ہمارے دور میں پنجاب کی حالت سدھری، موجودہ حکمران بگاڑ رہے ہیں،ہم نے اسپتال بنوائے،ادویات مفت فراہم کیں، مفت تعلیم دی،سکول، کالج اور یونیورسٹیاں بنوائیں،پیٹرولنگ پولیس اور ریسکیو1122قائم کی، سڑکوں کا جال بچھایا اور موجودہ حکمران نے اداروں کی شکل بگاڑ کر رکھ دی ہے، موجودہ حکمران9سال میں ہمارے دور میں بنوائی گئی سڑکیں تک مرمت نہیں کروا سکے۔ہم نے سالانہ10لاکھ نوکریاں دیں اور اب عوام بے روزگار ہیں، بھوک و افلاس کی وجہ سے خودکشی کر رہے ہیں۔تھانہ کچہری کی سیاست کرنے والے حکمران عوام کے وفادار نہیں ،میاںبرادران ہمارے منصوبوں کی نقل اتار رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کا وقت آ گیا، عوام ووٹ ہمیں ڈالتے ہیں اور فیصلہ کسی اور کے حق میں نکل آتا ہے، عوام اس دفعہ دھاندلی کی کوششیں ناکام بنا دیں تاکہ کوئی ان کے ووٹ پر ڈاکہ نہ ڈال سکے۔حکومت میں آ کر کالا باغ ڈیم بنانا ترجیحات میں شامل ہو گا، اس سے عوام کو 3روپے فی یونٹ سستی بجلی ملے گی،9سال گزر گئے شہباز شریف بجلی نہ لا سکے ۔عامر سلطان چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے عوام ہمارا اثاثہ ہیں،کامیاب ورکر کنونشن اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں،مرحوم انور علی چیمہ کی جگہ این ای67سے الیکشن لڑوں گا اور منیب سلطان میری جگہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑے گا، کامیاب ہو کر اپنے والد مرحوم انور علی چیمہ کی طرح حلقہ کی تقدیر بدلیں گے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے حق پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے، حلقہ کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ممبر قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم عوام کے ہیں اور عوام ہماری ہے،عوام سیاسی نوسر بازوں سے بچ کر رہیں اور اگلے الیکشن میں ان کو ناکامی سے دوچار کریں،مسلم لیگ کی قیادت نے پنجاب کو سنوارا اور یہی قیادت ہی ملک کو سنوارے گی،کسانوں اور عوام کی عزت نفس بحال کریں گے۔ن لیگ کو ووٹ دیکر اپنا اور اپنے بچوں کو مستقبل مت خراب کریں۔اربوں کھربوں کا ٹیکا لگا کر فرار ہونیوالے کرپٹ افراد کا احتساب کیا جائیگا،چوہدری منیب سلطان چیمہ نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے،سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا،مرحوم انور علی چیمہ کے مشن کو آگے لیکر چلیں گے،شہنشاہ تعمیرات ہونے کے بوگس دعوے کرنیوالی حادثاتی ممبران اسمبلی نے مرحوم انور علی چیمہ کے ترقیاتی کاموں کے عشر عشیر بھی کام نہیں کیا۔چیمہ خاندان عوام کے دلوں میں بستا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.