ساہیوال،وزیر اعظم نواز شریف نے چیئر مین سینٹ سے رابطہ نہ کیا تو ملک سنگین بحران میں مبتلا ہو جائیگا ، حافظ حمداللہ

مسلم لیگ (ن)پارلیمنٹ کو تاجروں کی انجمن کی طرح چلانا چاہتی ہے، چیئر مین قائمہ کمیٹی مذہبی امور

ہفتہ 15 اپریل 2017 22:49

ساہیوال،وزیر اعظم نواز شریف نے چیئر مین سینٹ سے رابطہ نہ کیا تو ملک ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2017ء) چیئر مین سینٹ رضا ربانی کا آئین اور پارلیمنٹ کے تقدس کی خاطر پوری سینٹ استعفیٰ چیئر مین کا قبول نہیں کرتی وزیر اعظم نوازشریف کو خود چیئر مین سینٹ رضا ربانی سے رابطہ قائم کرکے اس مسئلہ کا حل نکالیں ورنہ ملک سنگین بحران میں مبتلا ہو جائیگا ۔ اس امر کا اظہار آج قائمہ کمیٹی سینٹ مذہبی امور کے چیئر مین سینٹٹرحافظ حمد اللہ جمعیت العمائے اسلام (فضل الرحمان گروپ) نے بلوچستان ہائوس گلشن علی ہائوسنگ کالونی ساہیوال میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کیا ۔

حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی مسلم لیگ(ن) پارلیمنٹ کو تاجروں کی انجمن کی طرح چلانا چاہتی ہے حکومتی وزرا پانامہ لیکس کی سپریم کورٹ میں حاضری پر جوق درجوق جاتے تھے لیکن پارلیمنٹ کی توقیر کے لیے سینٹ میں آنا حکومتی وزرا توہین سمجھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہائوس آف دی لیڈر راجا ظفرالحق اور اسحاق ڈار وفاقی وزیر خزانہ کے بس کا روگ نہیں کہ وہ سینٹ کے چیئر مین رضا ربانی کو استعفیٰ واپس لینے پر مجبور کر سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ چیئر مین سینٹ رضا ربانی تمام سیاسی جماعتوں کے متفقہ چیئر مین سینٹ تھے اس لیے اس مسئلہ پر تمام سیاسی جماعتیں رضا ربانی کے ساتھ ہیں اور پوری پارلیمنٹ رضا ربانی کی آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی جنگ میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبہشن یادیو کی سزا پر عمل درآمد ہونا چاہے کیونکہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف کسی کے گھنائونے عزائم کو برداشت نہیں کرینگے اس لیے بھارتی جاسوس کو پھانسی دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :