کراچی: بدامنی کا بڑا منصوبہ ناکام ،گرائونڈ میں چھپا یا گیا اسلحہ برآمد
رینجرز اور پولیس کی کامیاب کارروائیاں ،لیاری گینگ وار کے ملزم امین بلوچ سمیت 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا امین بلوچ زاہد لاڈلہ کا خاص کارندہ اور وسیم قصر گندی کا چھوٹا بھائی ہے، ملزم کلاکوٹ ،چاکیواڑہ تھانوں پر حملے میں بھی ملوث ہے
اتوار 23 اپریل 2017 13:00
(جاری ہے)
زمین میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ کارروائی کے بعد برآمد ہونے والا اسلحہ نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق اسلحہ ایک عسکری گروپ نے شہر میں دہشتگردی کے لئے چھپایا تھا۔
جبکہ کراچی میں رینجرز کو اختیارات ملنے کے بعد جرائم پیشہ افراد کیخلاف رات گئے کارروائی کی گئی جس کے دوران بدنام زمانہ لیاری گینگ وار کے ملزم امین بلوچ کو کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے علاوہ پولیس نے بلدیہ اتحاد ٹان میں کارروائی کرتے ہوئے پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔ایس پی بلدیہ آصف رزاق کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان سے اسلحہ اور چار چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔آپریشن کے دوران انسداد دہشتگردی کی عدالت سے مفرور ملزم گل نواب کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف منگھوپیر تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے ناظم آباد کے علاقے مجاہد کالونی میں بھی آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 5 غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔گرفتار کئے گئے ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ فریئر تھانے کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور چوری کی گئیں چار موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یاسین علی شاہ کو سی سی ٹی فوٹج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ سولجر بازار کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے حاکم علی نامی شخص زخمی ہو گیا۔ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق یوسف پلازہ پولیس نے آئی پی ایل پر سٹیکا اڈا چلانے والے شمعون میمن سمیت پانچ سٹے بازوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے لیپ ٹاپ، موبائل فون، انٹرنیٹ ڈیوائس، نقدی اور بینک اسٹیٹمنٹس برآمد کرلیں ۔دوسری جانب لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والا گل حسن دوران علاج دم توڑ گیا۔مزید اہم خبریں
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.