پانامہ ایشو کیوجہ سے قومی مسائل نظرانداز کئے گئے جس سے پختونوں کی مشکلات میں اضافہ ہو،سپریم کورٹ کا فیصلہ اہمیت کا حامل ہے اس پر اصل روح کیمطابق عملدرآمد کیا جائے، تمام اداروں میں کرپشن کینسر کی طرح پھیل چکا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں جمہوریت ہی ملک کا مقدر ہے ،جمہوری اداروں کے تسلسل سے ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا
قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو کا عوامی اجتماع سے خطاب
اتوار 23 اپریل 2017 19:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کسی بھی ایسے اقدام کی اجازت نہیں دے گی جس سے جمہوری عمل پر آنچ آسکے۔
انھوں نے کہا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہیے تاکہ اداروں کی فعالیت قائم ہو سکے۔ انھوں نے کہا کہ مشال خان جیسا واقعہ اس سے پہلے کبھی بھی پختونوں کے معاشرے میں نہیں ہوا ہے اور اس واقعہ نے ہماری روایات اور اخلاقی اقدار کو نقصان پہنچا یاہے۔انھوں نے کہا کہ مقامی ویونیورسٹی انتظامیہ، ملوث عناصراور سہولت کار ایک دوسرے کو تحفظ دینے میں مصروف ہے۔انھوں نے کہا کہ ان تینوں کا ایک گٹھ جوڑ ہے جن کو بے نقاب کرنا انتہائی ضروری ہے۔انھوں نے تفتیشی عمل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحیح سمت میں نہیں جا رہا اور اس کی سست روی سے شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اگر تفتیش میں بد دیانتی کی گئی اور ملزمان اور ان کے سہولت کاروںکو بچانے کی کوشش کی گئی تو اس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ اصل ملزمان اور سہولت کار اب لوگوں سے چھپے ہوئے نہیں ہیں اور اگر ان کو پس پردہ رکھنے کی کوششوں کو عوامی طاقت کے ذریعے بے نقاب کیا جائے گا۔ انھوں نے بلاک شناختی کھولنے کو ایک صحیح اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔انھوں نے کہا کہ شناختی کارڈ بندش کی وجہ سے پختونوں کو بے تحاشہ مسائل کا سامنا ہے۔انھوں نے کہا کہ شناختی بندش نے پختونوں کے سماجی اور معاشی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب کئے او راگر اس کا بروقت حل نہ نکا لا گیا تو بہت سے پختون آنے والے انتخابات اپنی حق رائے دہی سے بھی محروم رہ جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ تصدیقی عمل کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے انجام تک پہنچانا چاہیے تاکہ پختونوں کی مایوسیوں کو دور کیا جاسکے۔اجتماع سے سینئر صوبائی وزیر اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپا?،صوبائی جنرل سیکرٹری ہاشم بابر اور پارٹی کے دیگر رہنما?ں نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.