آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا ،محکمہ موسمیات

بدھ 26 اپریل 2017 11:57

آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا ،محکمہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ (سکھر، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، حیدر آباد ڈویژن) اور جنوبی بلوچستان (سبی، نصیرآباد، مکران ڈویژن)میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ (سکھر، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، حیدر آباد ڈویژن)، جنوبی بلوچستان (سبی، نصیرآباد، مکران ڈویژن)، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم ڈی جی خان ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنار27اور پنجاب: ڈی جی خان 03ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :