ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان

جمعہ 28 اپریل 2017 11:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور ، کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان ، راولپنڈی ، سرگودھا ، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور ڈویژنوں ، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

صبح ریکارڈ کئے گئے بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت ، اسلام آباد 18ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہور 23، کراچی 27، پشاور 22، کوئٹہ 15، گلگت 10، مری 14اور مظفر آباد میں 17ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :