رائو تحسین سرکاری افسر ہیں ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ‘ درمیانی راستہ وزیر اعظم ‘ چوہدری نثار اور اسحاق ڈار کے درمیان طے ہوا تھا ‘ ابھی ٹریلر ہے اصل فلم پانامہ جے آئی ٹی میں چلے گی‘ ڈان لیکس کا حل نکل جائے گا لیکن پانامہ کا پریشر بہت ہو گا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:04

رائو تحسین سرکاری افسر ہیں ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ‘ درمیانی راستہ وزیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رائو تحسین سرکاری افسر ہیں ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ‘ درمیانی راستہ وزیر اعظم ‘ چوہدری نثار اور اسحاق ڈار کے درمیان طے ہوا تھا ‘ ابھی ٹریلر ہے اصل فلم پانامہ جے آئی ٹی میں چلے گی‘ ڈان لیکس کا حل نکل جائے گا لیکن پانامہ کا پریشر بہت ہو گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ رائو تحسین سرکاری افسر ہیں ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ درمیانی راستہ وزیر اعظم ‘ چوہدری نثار اور اسحاق ڈار کے درمیان طے ہوا تھا ابھی ٹریلر ہے اصل فلم پانامہ جے آئی ٹی میں چلے گی۔ انہوں نے کہاکہ 2 ججوں نے کہا نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے۔ نواز شریف سینیٹ میں اپنا جھنڈا لگانا چاہتے ہیں۔ ڈان لی کس کا حل نکل جائے گا لیکن پانامہ لیکس کا پریشر بہت ہو گا۔ …(رانا)