ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

جمعہ 5 مئی 2017 21:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2017ء) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، مکران، ژوب ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مکران ڈویژن اور پاراچنار میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کی ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش لسبیلا22 اور پاراچنار میں03ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، سبی47، لاڑکانہ، شہیدبینظیرآباد46، موہنجوداڑو، رحیم یار خان، پڈعیدن، جیکب آباد، روہڑی45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران اسلام آباد میںپولن کی تعداد 468فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :