خیبرپختونخوا میں بھٹو کے نعرے گونج اٹھے ، آئندہ انتخابات کے بعد صوبے میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی، پیپلزپارٹی کے کامیاب جلسوں نے ثابت کر دیا کہ پختون عوام ایک بار پھر پاکستان پیپلزپارٹی کے پرچم تلے بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنانے کی جدوجہد میں شامل ہوگئی

پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد کا بیان

پیر 8 مئی 2017 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بھٹو کے نعرے گونج اٹھے ہیں، آئندہ انتخابات کے بعد صوبے میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی، پاکستان پیپلزپارٹی کے کامیاب جلسوں نے ثابت کر دیا ہے کہ پختون عوام ایک بار پھر پاکستان پیپلزپارٹی کے پرچم تلے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنانے کی جدوجہد میں شامل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے پختون عوام کو نہ صرف شناخت دی بلکہ پارٹی کے بانی قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو کے وعدے کے مطابق صوبائی خودمختاری دے دی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک آصف علی زرداری کا وژن ہے اگر صدر زرداری سنگاپور سے واپس نہ لیتے تو راہداری کہاں بنتی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے شدت پسند دہشتگردوں کو شکست دے دی ہے اب ان شدت پسندوں کی باقیات کو سیاسی شکست دینے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔