بونیر،جوڑ گراونڈ پر آل سالارزئی فٹ بال ٹورنامنٹ ا ختتام پذیر،ٹورنامنٹ میں کل 16ٹیموں نے حصہ لیا

جمعرات 11 مئی 2017 21:50

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2017ء)جوڑ گراونڈ پر آل سالارزئی فٹ بال ٹورنامنٹ احتتام پذیر۔ٹورنامنٹ میں کل 16ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کے ارگنائیزنگ کمیٹی میںاحسان ،صدام،اعظم اور عبدالسلام شامل تھے۔جس کا فائنل میچ بازارگے کے وہاب کلب اور جوڑ کے حسین کلب کے مابین کھیلا گیا۔میچ کے مہمان خصوصی عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی صدرفانوس گجر تھے۔

ان کے ہمراہ پارٹی کے دیگر قائیدین بھی موجود تھے۔فائنل میچ ایک جارٰ حانہ انداز میں شروع ہوا۔اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کیخلاف گولوں پر حملے کئے۔مگر دوسرے راونڈ میں مقابلہ بالکل یکطرفہ ثابت ہوا۔اور جوڑ کے ٹیم نے بازارگے کے گول پر تابک توڑ حملے کر کے پانچ گول ان کی جال میں رسید دئے۔جبکہ بازارگے کی ٹیم صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح جوڑ کے ٹیم نے ایک کے مقابلے میں 5 گولوں سے جیت لیا۔میچ کے آخر میں ایک مختصر سی تقریب منعقد کی گئی۔جس سے خطاب کرتے ہوئے فانوس گجر نے کہا کہ فٹ بال کا کھیل تمام کھیلوں میں صحت کیلئے ایک بہترین کھیل ہے۔اور یہ کھیل بین الاقوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ ملکوں میں کھیلا جاتا ہے۔اسی لئے ہماری درخواست ہے کہ اس کھیل کو فروغ دیا جائے۔

کیونکہ اس میں ورزش زیادہ اور وقت کم صرف ہوتا ہے۔جس سے ہمارے نشوونما میں اضافہ اور پڑھائی کیساتھ ساتھ زندگی کی دیگر شعبوں میں وقت صرف کرنے سے زیادہ دوری نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ نواجوانوں کو معاشرے کی بری صحبت سے بچانے کیلئے گراونڈ آباد ہونی چاہئیے۔مگر افسوس کی بات ہے کہ حکمرانوں کے پاس ان نوجوانوں کیلئے کھیل کھود کے مواقع میسر نہیں۔

اور ان نواجوانوں کو کھیل کھود کے بجائے میڈیا کے ذریعے نفرت اور منفی سرگرمیوں کی طرف راعب کیا جاتا ہے۔موقع ملا تو ایوانوں اور بین الاقوامی سطح پر ان نواجوانوں کیلئے کھیل کھود کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کروں گا۔اس موقع پر انہوں نے ونرز اور رنرز آف دونوں ٹیموں کو خوشگوار ماحول میں کھیل پر مبارکباد پیش کی۔اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے۔اور ارگنازئیزنگ کمیٹی کیلئے نقد انعام کا اعلان کیا۔