انقلاب مارچ کا ایک اور زخمی عوامی تحریک کا کارکن محمد وسیم انتقال کر گیا
جمعرات 11 مئی 2017 23:09
(جاری ہے)
محمد وسیم کی نما زجنازہ واہگہ ٹائون آخری منٹ سٹاپ پر ادا کی گئی ۔
نماز جنازہ میں منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ رفیق نجم ،علامہ سید فرحت حسین شاہ ،حافظ غلام فرید ،قاری ریاست ،طارق الطاف ،اشتیاق حنیف مغل ،حنیف قادری ،حاجی عبد الخالق،شفاقت مغل ،مرزا حنیف صابری عوامی تحریک کے رہنمائوں ساجد بھٹی،چودھری افضل گجر،عارف چودھری،راجہ ندیم اور سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ۔دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین،ڈاکٹر حسین محی الدین،خرم نواز گنڈا پور،جی ایم ملک،احمد نواز انجم،نور اللہ صدیقی،بشارت جسپال،فیاض وڑائچ،عبد الحفیظ چوہدری و دیگر نے بھی محمد وسیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔نماز جنازہ میں شریک کارکنان نے کہا کہ محمد وسیم شہید ہیں ،انکے دل میں اسلام اور پاکستان کی محبت تھی اور انکی موت ظلم اور ظالموں کے خلاف لڑتے ہوئے ہوئی ۔قائد انقلاب ڈاکٹر طاہر القادری کے کارکنان انقلاب کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔امیر لاہور حافظ غلام فریدنے کہا کہ محمد وسیم بہادر اور جرات مند انقلابی کارکن تھا ،محمد وسیم نے لانگ مارچ اور انقلاب مارچ میںحکومتی جبر اور مظالم کے باوجود غیرت اور بہادری کا مظاہرہ کیا ،مشن اورتحریک سے وفا داری نبھانے کا حق ادا کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
مئی 2025ء کو بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.