Live Updates

سپریم کورٹ نے عمران خان ،شیخ رشیداورسراج الحق کااپنے فیصلے کے ذریعے جنازہ نکال دیا، رانا ثناء اللہ

اب جی آئی ٹی اس کی مکمل تدفین کریگی اوراس منظرکوپاکستان کے عوام اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے،صوبائی وزیر قانون بھارت نہیں چاہتاکہ پاکستان میں امن ہو،ہم ان کی کوششوں کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کے دوسرے بڑے شہروں کے صحافیوں کیلئے رہائشی کالونی کی منظوری دیدی ہے ، پریس کلب فیصل آباد میں تقریب سے خطاب

اتوار 14 مئی 2017 21:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2017ء) صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان ،شیخ رشیداورسراج الحق کااپنے فیصلے کے ذریعے جنازہ نکال دیااوراب جی آئی ٹی اس کی مکمل تدفین کریگی اوراس منظرکوپاکستان کے عوام اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے ۔انہوںنے یہ بات فیصل آبادپریس کلب میں صحافیوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ انتشارکی سیاست کرنے والے اب ملک میں کامیاب نہیں ہوسکتے ،سیاسی فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوسکتے عوام کے منتخب لیڈرکوعدالتوں کے ذریعے کوشش کی تواسے عوام نے کبھی قبول نہیں کیا۔وزیراعظم نوازشریف ملک کی ترقی اورملک کی فلاح وبہبودچاہتے ہیں اوردنیابھرکے ممالک کے سربراہوں کوپاکستان میں امن اوراس کی ترقی میں وزیراعظم رابطے میں ہیں جبکہ چندسیاستدان ملک میں انتشارپھیلانے میں مصروف ہیں ،ہم ان پرواضح کرناچاہتے ہیں کہ مئی 2018ء میں جوعام انتخابات ہوں گے اس میں پاکستان کے بیس کروڑعوام ووٹ کی طاقت سے جوفیصلہ کریگی اسے قبول کیاجائیگا،اگرکسی اورطریقے سے کوئی فیصلہ مسلط کیاگیاتوعوام اسے مستردکردیں گے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق راناثناء اللہ نے کہاکہ بھارت نہیں چاہتاکہ پاکستان میں امن ہو،ہم ان کی کوششوں کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوںنے میڈیاسے اپیل کی کہ وہ جمہوریت کے فروغ کیلئے اپنی قلم کاآزادانہ طریقے سے استعمال کریں تاکہ ملک میں جمہوریت پروان چڑھے ۔صوبائی وزیرقانون نے وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کے دوسرے بڑے شہروں کے صحافیوں کیلئے رہائشی کالونی کی منظوری دیدی ہے ،صرف ان جرنلسٹ صحافیوں کوایف ڈی ایس سی ٹی کی ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹ دیئے جائیں گے ،پریس کلب کی تعمیرکیلئی35لاکھ کی رقم جاری کردی گئی ،جبکہ ہال سترلاکھ میں تعمیرہوگا۔بعدازاں وزیرقانون نے پریس کلب کی نومنتخب باڈی سے حلف بھی لیا۔(یاسرعباسی)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات