محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی

پیر 22 مئی 2017 16:56

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ،سرگودھا ڈویژن ،ْ بالائی فاٹا ،ْکشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی میں علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیق کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم ژوب، قلات،سرگودھا ڈویڑن،بالائی فاٹا،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم پنجاب، فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن اورکشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پارہ چنارمیں 24،سیالکوٹ (کینٹ)13، جوہرآباد12،ساہیوال09،میانوالی08،لاہور،گوجرانوالہ06،سرگودھا05، قصور04،اوکاڑہ02، ڈی جی خان 01،راولاکوٹ 14،گڑھی دوپٹہ06،میر کھانی، 02، دوروش، دیر،بالاکوٹ میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :