عرب سربراہ کانفرنس میں امریکی صدرٹرمپ سے بات چیت مثبت رہی،محمدنوازشریف

مغربی ممالک کی طرح مسلم ممالک کوبھی دہشتگردی کیخلاف صف آراءہوناچاہیے،دہشتگردی کاملکرمقابلہ کرنابہتراقدام ہے۔وزیراعظم نوازشریف کی مدینہ منورہ میں میڈیاسےغیررسمی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 مئی 2017 16:39

عرب سربراہ کانفرنس میں امریکی صدرٹرمپ سے بات چیت مثبت رہی،محمدنوازشریف
مدینہ منورہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22مئی2017ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ مسلم ممالک کوبھی دہشتگردی کیخلاف صف آراء ہوناچاہیے،دہشتگردی کاملکرمقابلہ کرنابہتراقدام ہے،کانفرنس کے دوران امریکی صدرٹرمپ سے بات چیت مثبت رہی۔انہوں نے مدینہ منورہ میں میڈیاسے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثرہواہے۔

دہشتگرداسلام کانام بدنام کرتے ہیں۔پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں 24ہزارافراددہشتگردی کانشانہ بنے۔جبکہ پاکستان کودہشتگردی سے 120ارب کانقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ امریکاعرب سربراہ کانفرنس کے مقاصد اچھے ہیں۔دہشتگردی کیخلاف متحدہونابہترہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کانفرنس کے دوران امریکی صدرسے بھی بات ہوئی۔امریکی صدرٹرمپ سے بات چیت مثبت رہی۔نوازشریف نے کہاکہ افغانستان بھی دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک دہشتگردی کیخلاف صف آراء ہورہے ہیں۔ مسلم ممالک کوبھی دہشتگردی کیخلاف صف آراء ہوناچاہیے،دہشتگردی کاملکرمقابلہ کرنابہتراقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :