محکمہ موسمیات کی آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی

جمعرات 25 مئی 2017 14:52

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران وسطی/جنوبی پنجاب ، بالائی سندھ اور سبی ڈویڑن میں موسم شدید گرم رہے گا۔فورکاسٹسنگ آفیسر راشد بلال کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور سبی ڈویڑن میں موسم شدید گرم رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ، ڈی آئی خان سبی، مکران، سرگودھا ڈویڑن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سیدو شریف میں18، مالم جبہ 04، کاکول 03، ڈی آئی خان 01، پارہ چنار15، سبی05، پنجگور، بارکھان03، بھکر میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی، شہید بینظیر آباد، دادو اور جیکب آباد، بھکر، نورپورتھل، سکرنڈ میں46، موہنجودڑو، لاڑکانہ،سکھر 45 ڈگری جبکہ لاہور میں کم سے کم 25اور زیادہ سے زیادہ 41، اسلام آباد 22اور 38،کراچی 28اور 36،پشاور 24اور زیادہ سے زیادہ 41،کوئٹہ میں کم سے کم 15اور زیادہ سے زیادہ 35، گلگت 14اور 35جبکہ چترال میں 16اور زیادہ سے زیادہ 34ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :