آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات

جمعہ 26 مئی 2017 10:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کاکولمیں08 ملی میٹر، لوئر دیر05، دیر02، اسلام آباد02 اور راولپندی میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :