محکمہ موسمیات کی آئندہ دو سے تین روزتک ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی

جمعہ 26 مئی 2017 14:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روزتک ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران لاہور ،ْفیصل آباد ،ْسرگودھا ،ْساہیوال ،ْملتان ،ْ ڈی جی خان ،ْبہاولپور ،ْسکھر ،ْلاڑکانہ ،ْشہید بینظیر آباد ،ْسبی اور نصیر آباد ڈویژن میں شدید گرمی پڑے گی۔

(جاری ہے)

فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔

متعلقہ عنوان :