پلڈاٹ کی رپورٹ کے نیب پر 42فیصد لوگ اعتماد کا اظہار کرتے ہیں
جبکہ پولیس پر اعتماد کا اظہار کرنے والوں کی شرح 30فیصد اور دیگر سرکاری اداروں پر اعتماد کی شرح 29فیصد ہے ،نیب بد عنوانی اور کرپشن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا ، بدعنوان عناصر کو کیفر کردار پہنچانا ہمارا قومی فریضہ ہے،قومی احتسباب بیوروکے چیئرمین قمر زمان چوہدری کا15 روزہ جائزہ اجلاس سے خطاب
ہفتہ 27 مئی 2017 22:29
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شکایات کی وصولی میں ہونے والے اضافہ سے نیب پرعوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے ۔ پلڈاٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب پر 42فیصد لوگ اعتماد کا اظہار کرتے ہیں جبکہ پولیس پر اعتماد کا اظہار کرنے والوں کی شرح 30فیصد اور دیگر سرکاری اداروں پر اعتماد کی شرح 29فیصد ہے ۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بھی پاکستان کے کرپشن کے حوالے سے انڈیکس میں بہتری کی رپورٹ دی ہے جو 126ویں نمبر سے 116ویں نمبر آچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سارک ممالک میں انسداد رشوت ستانی کے حوالے سے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کوسارک ممالک کے اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے جو نیب کی کاوشوں کے سبب پاکستان کو حاصل ہونے والی بڑی کامیابی ہے اسی طرح عالمی اقتصادی فورم اور مشال پاکستان کی تجزیاتی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے انڈیکس میں 126سے 122کی بہتری ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے راولپنڈی /اسلام آباد میں پہلی فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزکس ، فنگر پرنٹ کے تجزیے سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے انسداد رشوت ستانی کے حوالے سے چین کے ساتھ دوطرف تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اسی طرح ملائیشیاء کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں 45ہزار کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیاں قائم کی ہیں جن کا مقصد بدعنوانی کے حوالے آگاہی فراہم کرنا اور اس کا تدارک ہے ۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں بدعنوانی کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے جبکہ رواں سال کے آخر تک سی بی ایس کی تعداد کو 50ہزار تک بڑھایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نیب جامع حکمت عملی کے تحت ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کام کر رہا ہے ۔ اس کے علاوہ نیب منصوبندی کمیشن کے ساتھ ملکر 11ویں پانچ سالہ منصوبے کے تحت بدعنوانی کے خاتمہ کے اہداف کے حصول کیلئے بھی سرگرم عمل ہے ۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے بیماریوں کے پھیلاؤ پر تحقیق کی کمی کی نشاندہی
-
حیاتیاتی تنوع کا عالمی دن: ماحول کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب، ہسپتال منتقل
-
اقوام متحدہ کے وفد کی رئوف حسن سے ملاقات، خیریت دریافت کی
-
پاکستانیوں کی فی کس آمدنی اور ملک کی معیشت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقا کی نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم شہبازشریف سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
-
چوہدری پرویز الٰہی کی غیر قانونی بھرتی کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
-
ایران سے بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں: وفاقی وزیرمصدق ملک
-
بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش
-
چاہتے ہیں پارلیمنٹ میں آئین قانون کی پاسداری کیلئے جہدوجہد چلتی رہے
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزارارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ظاہرکردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.