پی ٹی آئی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی قیادت میں ہجوم نے پشاور کے 3گرڈاسٹیشن پرحملہ کر کے ان پر دوبارہ قبضہ کر لیا،ان گرڈ اسٹیشن پر 70فیصد بجلی چوری ہوتی ہے اور وصولی نہیں تھی،ریاستی پراپرٹی کی حفاظت کرناکے پی حکومت کی آئینی ذمے داری ہے،خیبر پختونخوا پولیس نادہندگان اوربجلی چوروں کے مظاہروں کوتحفظ دے رہی ہے

وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا ٹوئٹر پیغام

ہفتہ 27 مئی 2017 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی قیادت میں ہجوم نے پشاور کے 3گرڈاسٹیشن پرحملہ کر کے ان پر دوبارہ قبضہ کر لیا،ان گرڈ اسٹیشن پر 70فیصد بجلی چوری ہوتی ہے اور وصولی نہیں تھی،ریاستی پراپرٹی کی حفاظت کرناکے پی حکومت کی آئینی ذمے داری ہے،خیبر پختونخوا پولیس نادہندگان اوربجلی چوروں کے مظاہروں کوتحفظ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق پشاورکے تینوں گرڈاسٹیشنزپرہجوم نے دوبارہ قبضہ کرلیا، ہجوم کی قیادت تحریک انصاف کے ایم پی اے اورمقامی ناظم کررہے ہیں ،گرڈاسٹیشنزمیں شاہی باغ،کوہاٹ روڈاور یونیورسٹی گرڈ شامل ہیں،ہجوم نے شاہی باغ گرڈ اسٹیشن کی دیوار بھی توڑدی۔دوسری جانب وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی قیادت میں ہجوم نے پشاور کے 3گرڈ اسٹیشن پرحملہ کیا اور ان پر قبضہ کر لیا ہے ،ان گرڈ اسٹیشن پر 70فیصد بجلی چوری ہوتی ہے اور وصولی نہیں تھی،ریاستی پراپرٹی کی حفاظت کرناکے پی حکومت کی آئینی ذمے داری ہے،خیبر پختونخوا پولیس نادہندگان اوربجلی چوروں کے مظاہروں کوتحفظ دے رہی ہے۔(رڈ)