اگلے دو روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

پیر 29 مئی 2017 21:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق اگلے دو روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، خصوصاً ( ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ڈی آئی خان، پشاور، بنوں، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد،حیدرآباد، میرپور خاص، مکران، سبی اور نصیر آباد ڈویژن) میں شدید گرمی پڑے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوارن ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات تربت53، سبی51، لسبیلا49، پنجگور، پڈعیدن، دادو، جیکب آباد47، دالبندین، نوکنڈی، موہنجوداڑو، حیدرآباد، لاڑکانہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :