رمضان المبارک کی پہلی تراویح،پہلی سحری، پہلے اوردوسرے دن کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا طویل دورانیہ بدترین ظلم ہے، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان
پیر 29 مئی 2017 23:11
(جاری ہے)
قاری محمد عثمان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے رمضان ریلیف کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔کراچی کے شہریوں کو پہلی تراویح پہلی رات پہلے اور دوسرے روزے کو جو تکلیف اور اذیت پہنچائی گئی ہے وہ صوبائی حکومت اور کے الیکٹرک کے مستقبل کیلئے خطرے کی گھنٹی ثابت ہوگی۔
صوبائی حکومت اور کے الیکٹرک انتظامیہ شہریوں کے صبر اور بد دعا کا امتحان نہ لے۔ روزے کی ایک آہ سب کو لے ڈوبے گی۔رمضان المبارک کی پہلی سحری پر کے الیکٹرک کی جانب سے اندھیرے کا تحفہ رمضان کے پورے مہینے کے لئے بدشگونی اور کے الیکٹرک کی ناقص حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا مصنوعی بحران کئی عرصہ قبل شروع کیا گیا ہے ۔صوبائی حکومت کو بر وقت اسکا ایکشن لینا چاہئے تھا مگر سندھ حکومت عوامی مسائل کے حل میں رتی برابر دلچسپی نہیں لیتی۔قاری محمد عثمان نے کہا کہ کراچی میں پانی بجلی اور گیس کا بحران خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ بجلی بانی اور گیس کے بغیر زندگی بسر کرنا مشکل ترین مرحلہ ہے صوبائی حکومت کو کراچی انتظامیہ، کے الیکٹرک، گیس اور واٹر بورڈ کے عملے کو فوری اور ھنگامی بنیادوں پر ایمرجنسی لگا کر کراچی کے شہریوں کو رمضان ریلیف دینا ہوگی ورنہ روزے کی حالت میں سڑکوں پر نکلنا اہل کراچی کو کسی بڑے حادثے کا شکار بنا دے گا۔ جو بہرحال کسی بھی صورت میں تباہ کن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بھی کراچی سے سوتیلی ماں کا سلوک شروع کر رکھا ہے۔ کراچی بہرحال منی پاکستان اور پاکستان کا دل ہے اور جب دل کو سکون اور قرار والا ماحول نہیں ملے گا تو پھر انسان کا بچنا مشکل ہوجاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بھارت سے رہائی پاکر وطن واپس آنے والا نوجوان 28روز بعد انتقال کر گیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا میرپورماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے ناگہانی انتقال پر افسوس کا اظہار
-
متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 10بلین ڈالر سرمایہ کاری کرنا خوش آئند ہے، رانا مشہود خان
-
حافظ نعیم الرحمن کا پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ ،خیریت دریافت کی
-
وزیراعلیٰ کی ہدایت پرگارمنٹ سٹی کے قیام کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے والی کمیٹی کا چوتھا اجلاس
-
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا صوابی کی مختلف تحصیلوں کے دفاتراور رقوم کی تقسیم کے لئے قائم ڈسٹری بیوشن سینٹرز ک ادورہ
-
وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پرزیارت پہنچ گئے
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب کے مختلف اضلاع میں 100گرام روٹی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی
-
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت سنبھلنے لگی
-
عدالتی رپورٹنگ پر پابندی ، پیمرا نوٹیفیکشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد
-
مسائل کا حل اور ترقی عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں‘مریم نواز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.