سپریم کورٹ نے عمران خان سے نیازی سروسز لمیٹڈ کی تفصیل طلب کرلیں- چیف الیکشن کمشنر نے پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت ملتوی کرنے تحریک انصاف کی کی درخواست مسترد کردی
میاں محمد ندیم منگل 30 مئی 2017 15:29
(جاری ہے)
اس موقع پر جسٹس فیصل عرب نے سوال کیا کہ کیا عمران خان آف شور کمپنی کے شیئر ہولڈر تھے؟ جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ عمران خان شیئر ہولڈر نہیں تھے۔
چیف جسٹس نے سوال کیا کہ الزام ہے کہ لندن فلیٹس نیازی سروسز لمیٹڈ کی ملکیت تھی اور نیازی سروسز لمیٹڈ پاکستان کی کمپنی نہیں تھی۔انھوں نے کہا کہ الزام ہے کہ عمران خان سے فلیٹ سے متعلق ڈکلیریشن درست نہیں دی جبکہ ایمنسٹی اسکیم پاکستان کے رہائشیوں کے لیے تھے اور نیازی سروسز لمیٹڈ پاکستانی رہائشی کمپنی نہیں تھی۔نعیم بخاری نے بتایا کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے بنی گالا اراضی کے لیے بذریعہ بینک رقم بھجوائی تھی جبکہ اراضی کے لیے کچھ رقم عمران خان نے براہ راست بھی ادا کی تھی۔انھوں نے کہا کہ اس بات کا جواب بھی دوں گا کہ طلاق کے بعد زوجہ کیوں لکھا گیا، بذریعہ کراس چیک عمران خان نے جمائمہ کو ادائیگی کی تھی۔جسٹس فیصل عرب نے پوچھا کہ کیا جمائمہ خان کو ادائیگی نیازی سروسز کے اکاوئنٹس سے کی گئی تھی۔عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے بتایا کہ لندن فلیٹ کی فروخت سے عمران خان کو 6لاکھ 90ہزار پاونڈ ملے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ جمائمہ نے تقریبا 4 کروڑ روپے ادائیگی کی تھی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جمائمہ خان نے بنی گالہ اراضی کی قیمت سے زائد رقم کیوں بھجوائی۔جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ یہ میاں بیوی کا معاملہ تھا لیکن عدالت کو تمام دستیاب دستاویزات فراہم کروں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے گرینڈ حیات ہوٹل میں سرمایہ کاری اِنکم ٹیکس میں ظاہر کردی ہے، 59 لاکھ کا فلیٹ گرینڈ حیات میں سرمایہ کاری کی ہے۔انھوں نے عدالت کو بتایا کہ یکم رمضان کو جمائمہ خان سے بنک اکاونٹس اور دیگر تفصیلات کے حصول کیلئے رابطہ ہوا تھا، امکان ہے کہ جمائمہ خان کی طرف سے جلد دستاویزات مل جائیں گی۔نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ1981 سے اب تک عمران خان کی ٹیکس ریٹرن تفصیلات لفافہ بند پیش کریں گے، جمائمہ سے دستاویزات کے حصول میں وقت اس لیے لگ رہا ہے کہ دستاویزات پرانے ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا بنی گالہ جائیداد قانونی طریقے سے منتقل کی گئی؟نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بنی گالہ کی جائیداد جمائمہ خان اور بچوں کیلئے خریدی تھی، علیحدگی نہ ہوتی تو بنی گالہ جائیداد اب بھی جمائمہ خان کے نام پر ہوتی۔دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نیازی سروسز لمیٹڈ کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت مقدمے کے دوسرے فریق کو بھی نوٹس جاری کر دیا اور چارٹرڈ اکاونٹنٹ کے دستاویزات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے مذکورہ تفصیلات جمع کرانے کیلئے عمران خان اور پی ٹی آئی کو ایک ہفتے کی مہلت دی۔واضح رہے کہ چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق اکرم شیخ نے درخواست دائر کی تھی۔عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں کیخلاف کیس کی سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل کی جانب سے پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست چیف الیکشن کمشنر نے مسترد کردی ہے۔ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا عدالت نے کوئی حکم امتناع جاری کیا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ کل ہائیکورٹ میں پٹیشن پر سماعت ہوگی۔بعد ازاں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ کوئی حکم امتناع نہیں تو سماعت کس طرح ملتوی کریں۔ آپ کو جواب جمع کروانے کا آخری موقع دیا تھا۔تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بھی اسی نوعیت کی درخواست پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.