آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا ،ْمحکمہ موسمیات

جمعرات 1 جون 2017 13:56

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا ڈویژن، زیریں فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں ،ْآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، پشاور،مالاکنڈ، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد اورکشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ، لاہور، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

متعلقہ عنوان :