محکمہ موسمیات کی جمعرات تک پری مون سون بارشوں کی پیشن گوئی

منگل 20 جون 2017 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) محکمہ موسمیات نے جمعرات تک کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشن گوئی کر دی ترجمان کا کہنا ہے کہ اگلے 2روز کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویڑن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ڑوب اور سبی ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہوا?ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ،سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پرہلکی بارش کابھی امکان ہے انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی میں47، دالبندین46، بھکر، دادو، جیکب آباد، سبی، شہید بینظیر آباد45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

عباس شاہد