داعش نے موصل میں تاریخی جامع مسجد النوری کو شہید کر دیا،
تاریخی اہمیت کے حامل مینار کو بھی دھماکوں سے اڑا دیا گیا داعش نے مسجد کے ڈھانچے اور مینار کی بنیادوں پر بارود نصب کرکے دھماکوں سے عمارت کو شہید کر دیا،عراقی وزارت دفاع دولت اسلامیہ کی جانب سے موصل کی مسجد النوری تباہ کرنا تنظیم کی شکست کا اعتراف ہے ،عراقی وزیراعظم
جمعرات 22 جون 2017 14:27
(جاری ہے)
عراقی اور امریکی فوج کا کہنا ہے کہ مسجد کے مینار کو دولتِ اسلامیہ نے دھماکے سے اڑا دیا تھا۔تاہم دولتِ اسلامیہ کے خبر رساں ادارے العماق کا کہنا ہے کہ اس مسجد کو ایک امریکی لڑاکا طیارے نے نشانہ بنایا۔
علاقے کی فضا سے لی گئی تصاویر میں بڑے پیمانے پر تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔اس تباہی کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔یہ وہی معروف مسجد ہے جہاں 2014 میں ابو بکر البغدادی نے خلافت کا دعوی کیا تھا۔ اس مسجد کے مینار کا جھکا ایک طرف تھا۔موصل کے معرکے پر عراقی فورس کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ جس وقت دولتِ اسلامیہ نے تاریخ کے خلاف یہ جرم کیا اور مسجد کو تباہ کیا اس وقت ان کے فوجی 50 پچاس میٹر کی دوری پر تھے۔ادھر ایک امریکی کمانڈر کا کہنا تھا کہ دولتِ اسلامیہ نے موصل اور عراق کا ایک خزانہ تباہ کر دیا ہے۔میجر جنرل جوژف مارٹن کا کہنا تھا کہ یہ عراق اور موصل کے عوام کے خلاف ایک جرم ہے اور اس بات کی مثال ہے کہ اس تنظیم کو کیوں تباہ کر دیا جانا چاہیے۔عراق اور شام میں متعدد تاریخی ثقافتی مقامات کو تباہ کیا جا چکا ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دولتِ اسلامیہ موصل میں ایک لاکھ شہریوں کو انسانی ڈھالوں کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ہزاروں عراقی سکیورٹی فورسز، کردش پیشمرگا جنگجوں، سنی عرب قبائلیوں اور شیعہ ملیشیا کے اراکین امریکی اتحادی فورسز کے ساتھ مل کر اکتوبر 2016 سے موصل کے معرکے میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑ رہے ہیں۔حکومت نے مشرقی موصل کو آزاد کروا لینے کا اعلان جنوری 2017 میں کیا تھا تاہم شہر کا مغربی حصہ آزاد کروانا قدرے مشکل ثابت ہو رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.