سی پیک سے پاکستان معاشی طور پر خوشحال ملک بن کر ابھرے گا، وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک تیزی کے ساتھ ترقی کی جانب گامزن ہے،

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کڑمنگ بالا میں جالگلی سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

جمعہ 30 جون 2017 15:32

سی پیک سے پاکستان معاشی طور پر خوشحال ملک بن کر ابھرے گا، وزیراعظم نواز ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان دنیا بھر میں معاشی طور پر ایک خوشحال ملک بن کر ابھرے گا، وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک تیزی کے ساتھ ترقی کی جانب گامزن ہے، 2020ء تک پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائے گا، وزیراعظم کے خصوصی پیکیج سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے، کروڑوں روپے کے فنڈ سے جالگلی سڑک کی پختگی کے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

وہ گذشتہ روز کڑمنگ بالا میں جالگلی سڑک کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ جلد ہی سکی کناری ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، وہاں پر گیس کے منصوبہ کے ساتھ ساتھ اہم منصوبوں کے اعلانات بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک تیزی کے ساتھ ترقی کر رہا ہے، 2020ء تک پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائے گا، سی پیک سے پاکستان پوری دنیا میں معاشی طور پر خوشحال ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خصوصی پیکیج سے علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے، کروڑوں روپے کے فنڈ سے جالگلی سڑک کی پختگی کے کام کے آغاز کے ساتھ ہی ترقیاتی کاموں پر کام شروع ہو گیا ہے۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ سکی کناری ڈیم سے 860 میگاواٹ بجلی ملے گی، مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور آج معاشی طور پر ملک مضبوط ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائق محمد خان نے بغیر کسی لالچ کے ہمارا بھرپور ساتھ دیا، ان کی بدولت آج ضلع ناظم مسلم لیگ (ن) کا ہے، آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کے منتخب رکن قومی اسمبلی کو وزارت حج اور حجاج کی خدمت پر مامور کیا گیا ہے جو ہم سب کیلئے فخر کی بات ہے۔