افغانستان میں عدم استحکام کے پاکستان پر ہمیشہ منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، اعزاز احمد چوہدری

دہشت گردوں کے افغانستان میں پاکستانی سرحد کے قریب خفیہ ٹھکانے ہیں،پاکستان اور افغانستان دونوں کودہشت گردی کا سامنا ہے ،پاکستان افغانستان میںامن واستحکام کیلئے تعاون پر تیار ہے، امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری کا انٹرویو

منگل 4 جولائی 2017 12:01

افغانستان میں عدم استحکام کے پاکستان پر ہمیشہ منفی اثرات مرتب ہوئے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2017ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں کودہشت گردی کا سامنا ہے، دہشت گردوں کے افغانستان میں پاکستانی سرحد کے قریب خفیہ ٹھکانے ہیں، افغانستان میں عدم استحکام کے پاکستان پر ہمیشہ منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میںامن واستحکام کیلئے تمام ممکنہ تعاون کی فراہمی کے لئے تیار ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان اور افغانستان دونوں کودہشت گردی کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام کے پاکستان پر ہمیشہ نقصان دہ اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اعزاز چوہدری نے کہاکہ دہشت گردوں نے پاکستان کی سرحد کے ساتھ افغانستان کی حدود میں اپنے خفیہ ٹھکانے قائم کر رکھے ہیں جہاں سے وہ پاکستان میں تخریبی کارروائیاں کرتے ہیں۔