سرگودہا میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا

منگل 4 جولائی 2017 13:26

سرگودہا میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2017ء)منگل کے روز سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا ،صبح کے وقت آسمان پر بادل ہونے کے باعث ہلکی ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیںجس کے بعد دوپہر کے بعد سورج نکلنے سے گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

آسمان پر بادل ہونے کے باعث شہریوں نے خریداری کے لیے مارکیٹوں کا رُخ کیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرگودہا ڈویژن میں ایک دو روز کے دوران بارش کا امکان ہے۔