مقبوضہ کشمیر میںکٹھ پتلی انتظامیہ نے مسلسل تیسرے جمعہ کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی

جمعہ 7 جولائی 2017 18:18

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میںکٹھ پتلی انتظامیہ نے مسلسل تیسرے جمعہ کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم فورم کے مطابق بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوںکی تعیناتی کے علاوہ جامع مسجد کی طرف جانیوالی تمام سڑکوںکی ناکہ بندی کی گئی تھی اور راستے میں خار دار تاریں بچھادی گئی تھیں جبکہ جامع مسجد کے تمام دروازے بند کردیے گئے تھے اور نمازیوں کو مسجد کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

ادھر میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ گزشتہ تین ہفتوں سے جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جس سے عوام دشمن انتظامیہ کی کشمیری عوام کے ساتھ دشمنی اور عداوت ظاہر ہو تی ہے۔

متعلقہ عنوان :