بارشوں کی وجہ سے دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں تیزی

منگل 18 جولائی 2017 16:29

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں تیزی آنے کے بعد سیلاب کی صورت میںدریائوں کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع سرگودھا کے دریائی علاقوں میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا اور مساجد میں بھی لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہیں تاکہ دریائوں میں پانی کے تیز بہائو کی صورت میں جانی و مالی نقصان کم سے کم ہو ۔

انتظامیہ نے سیلاب سے بچائو کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔اس سلسلہ میں ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت ‘ محکمہ بلدیات‘ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، جبکہ خصوصی طور پر ضلعی صدرمقام پر فلڈ کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی صورتحال کے پیش ِنظر فوری طور پر کنٹرول روم کو آگاہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :