سعودی عرب ، پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

ہفتہ 22 جولائی 2017 13:53

سعودی عرب ، پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 انتہائی مطلوب دہشت ..
قطیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) سعودی پولیس نے قطیف میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر قطیف کے ضلع سیہات میں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں 3 مطلوب دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے 3 مشین گنیں، پستول، 10 کلو سے زیادہ بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد پولیس اور کیش وین پر حملوں، اغوا اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں مطلوب تھے۔