ڈرامہ ڈائریکٹر علی حارث پنجابی ڈرامہ سوپ ’’ ابا ‘‘ کی کاسٹنگ میں مصروف

پیر 24 جولائی 2017 13:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) ڈرامہ ڈائریکٹر علی حارث پنجابی ڈرامہ سوپ ’’ ابا ‘‘ کی کاسٹنگ میں مصروف ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اندرون شہر میں رہنے والے باسیوں کے انداز زندگی ،مسائل اور وسائل کو ہلکے پھلکے طنزو مزاح کے ساتھ ٹی وی پر پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سوپ ’’ ابا ‘‘ کے لئے ڈائریکٹر علی حارث نے اداکارہ زارا اکبر ، سنگیتا اور حامد رانا کو کاسٹ کر لیا ہے ۔جبکہ دیگر کاسٹ کا سلسلہ جاری ہے جسے ایک دو روز میں فائنل کر لیا جائیگا ۔ڈرامہ سوپ کی ریکارڈنگ اگست میں شروع کر دی جائے گی ۔