اداکارہ کاجول فلم’’ماں‘‘کیساتھ سینما اسکرینز پر ایک شاندار واپسی کے لیے تیار

فلم میں ہم نے ایسے موضوعات کو لائم لائٹ کا حصہ بنایا ہے جن پر بات کرنے سے آج بھی مین اسٹریم سنیما کتراتا ہے،اداکارہ

ہفتہ 21 جون 2025 12:41

اداکارہ کاجول فلم’’ماں‘‘کیساتھ سینما اسکرینز پر ایک شاندار واپسی ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)بالی وڈ فلم انڈسٹری کی دلکش اداکارہ کاجول اپنی اپکمنگ ہارر فلم’’ماں‘‘کے ساتھ سینما اسکرینز پر ایک شاندار واپسی کے لیے تیار ہیں۔اداکارہ کاجول جو فلموں میں اپنے پرجوش کرداروں اور زبردست انرجی کے لیے جانی جاتی ہیں فلم ماں کے ساتھ ہارر فلمز کے ایک نئے یونرا میں قدم رکھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی ضمن میں اداکارہ نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے کریئر کے اب تک کے سب سے زیادہ جرات مندانہ کردار پر روشنی ڈالی ہے جسے دیکھ کر آپ ایک لمحے کے لیے بھول جائیں گے کہ ’’یہ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘کی اداکارہ ہیں۔انٹرویو میں اداکارہ کاجول نے اپنے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ سمجھنے میں ذرا بھی وقت نہیں لگا کہ فلم ماں کو کیا چیز دوسری فلموں سے ممتاز بناتی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں ہم نے ایسے موضوعات کو لائم لائٹ کا حصہ بنایا ہے جن پر بات کرنے سے آج بھی مین اسٹریم سنیما کتراتا ہے۔

متعلقہ عنوان :