
ثناء یوسف کا قتل ٹیسٹ کیس ہونا چاہئے، وزیراطلاعات
کیس سے توجہ ہٹنے نہیں دیں گے، ملزم کو سخت ترین سزا دی جائے گی، عطاء اللہ تارڑ
ہفتہ 21 جون 2025 17:13

(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے ثناء یوسف کے قتل کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ قانونی طور پر کیس مضبوط بنایا جائے تاکہ ملزم کو سخت سزا دی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے اپنی مہارت اور بہترین انوسٹی گیشن سے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کیا، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ پراسیکیوشن کے عمل میں کوئی سقم باقی نہ رہے اور کیس کو قانونی طور پر مضبوط بنایا جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدالت میں پیشی کے دوران وہ چہرے نظر نہیں آئے جو سوشل میڈیا پر مقتولہ ثنائ یوسف کے ساتھ فوٹو سیشن کراتے تھے یا آج اس کے خون پر پوسٹیں لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو چاہئے کہ وہ عدالتی کارروائی میں بھی ساتھ کھڑے ہوں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارے وکلائ متاثرہ خاندان کو قانونی معاونت فراہم کریں گے اور کیس پر مسلسل پیشرفت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اکثر اوقات کیس پرانی بات بن جاتا ہے اور توجہ ہٹ جاتی ہے لیکن ہم اس کیس سے توجہ نہیں ہٹنے دیں گے اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے قانونی ٹیم تشکیل دی جائے گی تاکہ ملزم کو سخت ترین سزا دی جا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال انتہائی ذمہ داری سے کیا جانا چاہئے۔ جہاں یہ فورمز مثبت مقاصد کے لئے استعمال ہو سکتے ہیں وہیں ان کا منفی استعمال معاشرے کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ بچیوں کو ہراسانی، بلیک میلنگ اور تشدد جیسے مسائل سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہمیں مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بچیوں کے تحفظ کے لئے باقاعدہ فورم قائم کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ خواتین اور بچیوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات نے مقتولہ ثنائ یوسف کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ثناء یوسف کے قتل پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ ثنائ یوسف کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل کردی
-
بھارت،آشنا سے شادی کیلئے گھر سے بھاگنے والی لڑکی نے اجنبی سے شادی کرلی
-
ڈکی بھائی کے بعد این سی سی آئی اے نے چار یوٹیوبرز ،سوشل میڈیا انفلوئنسز کو بھی طلب کرلیا
-
یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15ستمبر تک توسیع
-
فردوس جمال نے ماضی کے مشہور فلمی اداکارشاہد کو ایکٹرماننے سے انکارکردیا
-
کئی بارمطالبہ کیا گیا کہ والد سے اعلان لاتعلقی کروں، اذان سمیع خان
-
اگرشادی میں دیر ہورہی ہے تو یہ دیر اللہ کی طرف سے ہے، مایا علی
-
دبئی کی شہزادی طلاق کے ایک سال بعد ہی گلوکارکے عشق میں مبتلا ، منگنی کرلی
-
اب تک سچا پیار ہوا ہی نہیں، سلمان خان کے اعتراف پر مداحوں میں ہلچل
-
شہروز کے ساتھ بیٹی نوریح کی پرورش پر اپنی انا کو قربان کرنا پڑا،سائرہ یوسف
-
ویشال، سائی دھنشیکا کی منگی، تقریب کی پہلی تصاویر سامنے آگئیں
-
گانے میں سکول طالبہ کا بولڈ ڈانس، سونم کپور کی خاموش حمایت کے بعد تنازع مزید شدت اختیار کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.