پریانکا کی بیٹی اپنی ماں سے بھی زیادہ مصروف

ان کی ساڑھے تین سالہ بیٹی نے اسکول جانا شروع کر دیا ہے

ہفتہ 21 جون 2025 12:41

پریانکا کی بیٹی اپنی ماں سے بھی زیادہ مصروف
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)اداکارہ ہالی وڈ اور بالی وڈ پروجیکٹس کے لیے نیویارک اور بھارت کا سفر کرتی رہتی ہیں۔پریانکا چوپڑا وہ عالمی ستارہ ہیں جو بالی وڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ کے پروجیکٹس میں بھی خاصی مصروف ہیں اور بیرونِ ملک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔تاہم حال ہی میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ان کی ننھی بیٹی مالتی اپنی سپر اسٹار ماں سے بھی زیادہ مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

پریانکا طویل عرصے بعد بالی وڈ میں اپنی واپسی کررہی ہیں اور اس وقت معروف ساتھ انڈین ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے لیے وہ اکثر بھارت اور نیویارک کے درمیان سفر کررہی ہوتی ہیں۔دوسری جانب ان کے شوہر اور امریکی گلوکار و اداکار نک جونس براڈوے پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے نظر آرہے ہیں۔تاہم ان مصروف والدین کی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کہاں مصروف ہیں اداکارہ اگرچہ اب اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر نہیں کرتیں لیکن انہوں نے ہمیں مالتی کی پہلی رولر کوسٹر سواری کی ایک جھلک دکھائی، ساتھ ہی یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کی ساڑھے تین سالہ بیٹی نے اسکول جانا شروع کر دیا ہے۔