پاکستان میں اسٹارز کو اسٹار نہیں بننے دیا جاتا،نسیم وکی کا شکوہ

پاکستان میں لوگ ٹانگ کھینچنے لگتے ہیں، نیچے گرانے کی کوشش کرتے ہیں

ہفتہ 21 جون 2025 12:37

پاکستان میں اسٹارز کو اسٹار نہیں بننے دیا جاتا،نسیم وکی کا شکوہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)کامیڈین نسیم وکی نے شکوہ کیا ہے کہ پاکستان میں اسٹارز کو اسٹار نہیں بننے دیا جاتا۔پاکستان کے معروف کامیڈین اور تھیٹر آرٹسٹ نسیم وکی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری، فنکاروں کی معاشرتی حیثیت اور ذاتی زندگی سے متعلق کئی کھلے راز بتائے۔انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام فنکاروں کو عزت نہیں دیتی، اسی لیے میں نے بچوں کو اس فیلڈ سے دور رکھا۔

(جاری ہے)

نسیم وکی نے کہا پاکستان میں لوگ ٹانگ کھینچنے لگتے ہیں، نیچے گرانے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں کامیڈی، تھیٹر، ڈرامہ اور فلم کے میدان میں کئی دہائیوں سے کام کر رہا ہوں اور دنیا کے کئی بڑے شہروں میں پرفارم کر چکا ہوں لیکن میں نے اپنی بیٹی کو میڈیکل فیلڈ میں اور بیٹے کو بھی اعلی تعلیم کی طرف بھیجا، میں ہر ممکن کوشش کروں گا کہ میرے بچے اس فیلڈ میں نہ آئیں۔نسیم وکی نے اس فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس فیلڈ نے مجھے شہرت ضرور دی، مگر میں جانتا ہوں کہ لوگ ہمارے پیٹھ پیچھے کیسی باتیں کرتے ہیں، یہاں فنکار کو عزت نہیں دی جاتی۔