الحمرامیں قوالی محفل کا انعقاد،قوالی کو ہمارے ورثے میں نمایاں مقام حاصل ہے،چیئرمین الحمرا

ہفتہ 21 جون 2025 13:00

الحمرامیں قوالی محفل کا انعقاد،قوالی کو ہمارے ورثے میں نمایاں مقام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) الحمرا کلچرل کمپلیکس میں ادبی وثقافتی تقریبات کا سلسلہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ روز الحمرا کلچرل کمپلیکس میں قوالی کی عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا اورنامور قوال خالد خان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پرفارم کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چیئرمین الحمرا رضی احمد نے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمرا کلچرل کمپلیکس کا ہال نمبر ایک قوالی سننے والوں سے بھرا ہوا تھا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے ہاں قوالی کو نہایت دلچسپی سے سنا جاتا ہے، موسیقی کی یہ صنف ہمارے ورثے میں خصوصی مقام رکھتی ہے۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا توقیر حیدر نے کہا کہ ہماری دھرتی نے دنیا کو عظیم قوال دیئے جنہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا،الحمرا انہی لیجنڈ کے فن کو نئی نسل کو منتقل کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ قوالی کی صنف میں یہ خوبی ہے کہ اس میں پنہاں خوبصورت پیغام سننے والوں کے دلوں کو روشنی بخشتا ہے۔