وزیراعظم کی مالدیپ کا دورہ مکمل ہونے کے بعد وطن واپس روانگی ،

ہوائی اڈے پر مالدیپ کے صدر اور کابینہ کے ارکان نے رخصت کیا تین روزہ دورہ کے دوران نوازشریف کی مالدیپ کے یوم آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت ،صدر عبداللہ یامین سے ملاقات اور مذاکرات ‘ دونوں ملکوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق پاکستان اور مالدیپ میں مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی کئی یاداشوں پر دستخط کئے گئے

جمعرات 27 جولائی 2017 12:24

وزیراعظم کی مالدیپ کا دورہ مکمل ہونے کے بعد وطن واپس روانگی ،
مالے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف مالدیپ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوئے تو مالے کے ہوائی اڈے پر مالدیپ کے صدر اور کابینہ کے ارکان نے انہیں رخصت کیا‘ دورے کے دوران وزیراعظم نے مالدیپ کے یوم آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی‘ وزیراعظم نے دورے میں مالدیپ کے صدر سے ملاقات اور سرکاری طور پر مذاکرات کئے‘ دونوں ملکوں نے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا‘ جبکہ دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے مفاہمت کی کئی یاداشوں پر دستخط کئے گئے۔

جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف نے مالدیپ کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس رواہ ہ وئے تو مالے کے ہوائی اڈے پر مالدیپ کے صدر اور کابینہ کے ارکان نے انہیں رخصت کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے مالدیپ کے صدر عبدالله یامین عبدالقیوم کی دعوت پر دورہ کیا۔ وزیراعظم نے دورہ میں مالدیپ کے صدر سے ملاقات اور سرکاری طور پر مذاکرات کئے۔ دونوں ملکوں نے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک میں کھیل‘ صحت‘ تعلیم‘ انسداد منشیات میں پہلے سے تعاون جاری ہے۔ پاکستان مالدیپ میں میڈیکل کالج کے قیام کے لئے تعاون کرے گا۔ پاکستان اور مالدیپ نے دو طرفہ تجارت بڑھانے کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے مفاہمت کی کئی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ دفتر خارجہ اور سول سوسز کے شعبے میں تعاون کی یاداشت پر بھی دستخط کئے گئے جبکہ سیاحت اور ماحولیاتی تبدیلی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی یاداشت بھی شامل ہے۔ وزیراعظم نے مالدیپ کے یوم آزادی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مالدیپ کے 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا۔